رمضان المبارک کی بابرکت گھڑیوں کے پیشِ نظر واسا گجرات نے شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹر سپلائی اور سیوریج بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں توسیع کر دی ہے،ترجمان واسا گجرات کا کہنا ہے بلوں کی آخری تاریخ، 20 فروری 2026 سےاب بڑھا کر 28 فروری 2026 کر دی گئی ہے تاکہ معزز صارفین اپنے بل کسی بھی قریبی بینک آف پنجاب (BOP)،یو بی ایل (UBL)، ایم سی بی (MCB) یا پاکستان پوسٹ آفس کی تمام برانچز میںبآسانی اپنے واجبات جمع کروا سکیں تاکہ کسی قسم کی دشواری سے محفوظ رہیںانکا مزید کہنا تھا جرمانے سے بچاو? اور واٹر سپلائی و سیوریج خدمات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مقررہ توسیع شدہ تاریخ سے قبل اپنے واجبات کی ادائیگی یقینی بنائیں،اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا گجرات، کاشان حفیظ بٹ کا کہنا تھا شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا واسا کی اولین ترجیح ہے، اسی مقصد کے تحت تاریخِ ادائیگی میں توسیع کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوں کی بروقت ادائیگی سے ادارے کو شہریوں کو معیاری اور تسلسل کے ساتھ خدمات فراہم کرنے میں موثر معاونت حاصل ہوتی ہے