ماہرین غذائیت نے ماہ رمضان میں روزے کے دوران توانائی اور ہائیڈریشن برقرار رکھنے کیلئے متوازن خوراک پر زور دیا ہے ماہرین کے مطابق سحری میں کاربوہائیڈریٹس جیسے اوٹس، ہول ویٹ روٹی، براو¿ن چاول اور جو شامل کئے جائیں تاکہ دیرپا توانائی حاصل ہو اور شوگر لیول مستحکم رہے روزہ ایک یا دو کھجور اور پانی سے افطار کرنا مفید قرار دیا گیا ہے ماہرین کے مطابق متوازن افطار میں آدھی پلیٹ سبزیاں، ایک چوتھائی پروٹین (چکن، مچھلی یا دال) اور باقی چوتھائی کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل ہونی چاہیے، جبکہ تلی ہوئی، زیادہ میٹھی اور پراسیسڈ اشیا سے گریز کیا جائے ماہرین کا کہنا ہے کہ سحری میں انڈے، دہی، دالیں، لوبیا اور گریاں جیسے معیاری پروٹین شامل کرنا بھی ضروری ہے جو دیر تک پیٹ بھرے رکھنے اور جسمانی طاقت برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں افطار سے سحری تک ایک سے دو لٹر پانی پینے اور کھیرا، مالٹا سمیت پانی سے بھرپور پھل و سبزیاں استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ہر فرد اپنی صحت کے مطابق غذائی انتخاب کرے اور کسی بڑی تبدیلی سے قبل ڈاکٹر یا مستند ڈائٹیشن سے رجوع کرے۔