گجرات:پاکستان مسلم لیگ بیلجیئم کے جنرل سیکرٹری سید عابد علی شاہ آف معین الدین پور سیداں اور ان کے بھائی ممتاز سماجی شخصیت باوا مجاہد شاہ آف معین الدین پور گجرات پریس کلب میں نومنتخب صدر سید نوید شاہ ، جنرل سیکرٹری محمد داﺅد شفیع اور کابینہ کو مبارکباد دینے تشریف لائے ، گجرات پریس کلب آمد پر نومنتخب کابینہ اور ممبران نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا ، سید عابد علی شاہ اور باوا مجاہد شاہ نے نومنتخب صدر سید نوید شاہ ، سینئر نائب صدر رانا شہزاد احمد ، نائب صدر شاہد اقبال ، جنرل سیکرٹری محمد داﺅد شفیع ، جوائنٹ سیکرٹری عامر بیگ مرزا ، سیکرٹری فنانس مرزا محمد یونس ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات شہزاد احمد بٹ ، سیکرٹری تقریبات نعیم عظمت کپور ، سیکرٹری سپورٹس مرزا اویس بیگ ، سیکرٹری لائبریری سیف اللہ طاہر اور ممبران مجلس عاملہ عاطف ایوب بٹ ، رانا نذیر ، ظہیر مرزا ، محسن بشیر اور رانا عبدالرﺅف خالد کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ، سید عابد علی شاہ اور باوا مجاہد شاہ نے نومنتخب صدر سید نوید شاہ اور جنرل سیکرٹری محمد داﺅد شفیع کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا ، نومنتخب صدر سید نوید شاہ نے گجرات پریس کلب آمد اور خوشیوں میں شامل ہونے پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔