تھانہ بولانی کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری‘ملزمان گرفتار

گجرات پولیس تھانہ بولانی کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری،ملزم گرفتار،1200گرام چرس برآمدتفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیرسرکل ڈاکٹرممتازاحمد میکن کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ بولانی غلام رسول سب انسپکٹر نےاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیاض حسین ولد محمد عارف قوم جٹ سکنہ کچھی کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے 1200گرام چرس برآمدکرلی۔پولیس نےگرفتارملزم کےخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔