گجرات:سیف سٹی اتھارٹی آفس میں واسا عملہ تعینات ‘فوری ایکشن لیا جائیگا

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویثرن کے مطابق شہریوں کے تحفظ اور سیوریج سے متعلق ممکنہ حادثات کی روک تھام کے لیےمنیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ نے سیف سٹی اتھارٹی گجرات کا دورہ کیا،جہاں پرڈی ایس پی سیف سٹی نواز گجرنے کنٹرول روم کے جدید مانیٹرنگ سسٹم، کیمروں کی کوریج اور ایمرجنسی رسپانس میکانزم پر بریفنگ دی، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن، فنانس اینڈ ریونیو ڈاکٹر افضال افضل، پی آر او ٹو ڈی پی او گجرات محمد وقاص اور سیف سٹی کا آپریشنل عملہ بھی موجود تھا، ایم ڈی واسا کو آگاہ کیا گیا کہ سیف سٹی میں نصب جدید AI کیمرے شہر کے مختلف مقامات کی 24 گھنٹے نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ انٹیگریٹڈ 15 ایمرجنسی ریسپانس سسٹم کے ذریعے شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد حاصل کر سکتے ہیںایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ کا کہنا تھا واسا گجرات سیف سٹی کے ساتھ موثر روابط کے ذریعے نہ صرف کھلے مین ہولز اور نالوں کی فوری نشاندہی کرے گا بلکہ ریسکیو و مرمتی ٹیموں کو بروقت مسائل کے نشاہدہی سمیت فوری حل کو یقینی بنایا جائیگا، انکا مزید کہنا تھا مون سون میں بھی خصوصی مانیٹرنگ کا نظام فعال کیا جا رہا ہے تاکہ بارشوں کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور بین الادارہ جاتی تعاون سے گجرات کو ایک محفوظ، صاف اور منظم شہر بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے، واسا گجرات شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح سمجھتا ہے اور اس ضمن میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں