گجرات: عوامی درخواست پر ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے کوٹ دھاڑو میں مجوزہ بند کے مقام کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات اور ایکسین ایریگیشن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مجوزہ بند کے حوالے سے شیخ سکھا، منڈ اور دیگر مقامی مکینوں کے تحفظات تفصیل سے سنے۔ علاقہ مکینوں نے پانی کے بہا¶، زرعی اراضی اور آمدورفت پر ممکنہ اثرات کے بارے میں اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔ڈی سی گجرات نے محکمہ انہار اور محکمہ ہائی ویز کو ہدایت کی کہ وہ مقامی آبادی کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کے ڈیزائن پر نظرثانی کریں اور تکنیکی پہلو¶ں کا ازسرِنو جائزہ لے کر قابلِ عمل اور محفوظ حل پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں عوامی مفاد اور مقامی آبادی کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور کسی بھی منصوبے کو حتمی شکل دینے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔