سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد، اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی جائے:ڈپٹی کمشنر

گجرات:ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کی ہدایات پر ضلع بھر میں عوامی سہولت کے پیش نظر پرائس کنٹرول ایکٹیویٹیز تیز کر دی گئی ہیں۔ مختلف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں، بازاروں اور دکانوں کی انسپکشن کی جا رہی ہے۔کارروائیوں کے دوران سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد، اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور مقررہ قیمتوں کی پابندی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں جبکہ بعض مقامات پر قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں موجود رہ کر م¶ثر نگرانی جاری رکھیں تاکہ شہریوں کو اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر دستیاب ہوں۔