گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کنجاہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈی سی گجرات کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پارک میں مٹی کی بھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ وزیٹرز کی سہولت کے لیے واش رومز کی تعمیر کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پارک میں پارکنگ ایریا اور لائبریری کے قیام پر بھی جلد کام شروع کیا جائے تاکہ شہریوں کو معیاری تفریحی اور تعلیمی سہولیات میسر آسکیں۔ انہوں نے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور معیار پر خصوصی توجہ دینے کی بھی تاکید کی۔