گجرات:قتل‘جنسی زیادتی ‘ بدفعلی ‘ اور منشیات کے مقدمات پرتربیتی سیشن کا انعقاد

کنٹینیونگ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ (CPD) کے زیر اہتمام ڈویژنل ہیڈکوارٹر گجرات میں قتل، ریپ، بدفعلی اور منشیات مقدمات سے متعلق خصوصی تربیتی سیشن ڈسٹرکٹ بار کونسل آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ آغا ز میں سیکرٹری پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ عثمان غنی، پراسیکیوٹر جنرل سید فرہاد علی شاہ نے بذریعہ ویڈیو لنک سیشن کے سرکاءسے خطا ب کیا جس میں قتل کے مقدمات کے حوالے سے پری ٹرائل اور ٹرائل پروسیجر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی پہلے سیشن میں محمد اورنگزیب (ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر) نے پراسیکیوٹوریل ایڈوائس، تھریش ہولڈ ٹیسٹ، چالان کی جانچ پڑتال اور کیس ریویو پر روشنی ڈالی۔دوسرے سیشن میں قاضی ظفراللہ خان ایڈووکیٹ نے شواہد کی پیشکش، جدید شواہد پر انحصار اور پوسٹ ٹرائل اسسمنٹ پر شرکاءکو آگاہ کیاتربیتی اقدام کا مقصد استغاثہ افسران اور وکلاءکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور سنگین مقدمات میں پیروی کو یقینی بنانا ہے