گجرات پولیس کی ناجائزاسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کےخلاف کارروائیاں

ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی زیر قیادت منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیںاس سلسلہ میں ڈی ایس پی کھاریاں سرکل شاہد محمود کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ککرالیSIطاہر زمان نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ محمد ثاقب 2۔ عبدالرحمان شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے10 لیٹر شراب اور پسٹل 32 بور برآمد کر لیا۔ ڈی ایس پی سٹی سرکل ظفر اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سول لائن ضیغم عباس ہاشمی نے انچارج چوکی جٹووکل SI کلیم اللہ اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش یاسر شہزاد کو گرفتار کر کے 580 گرام چرس برآمد کر لی۔ ڈی ایس پی سرائے عالمگیرسرکل ڈاکٹر ممتاز احمد میکن کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ سٹی سرائے عالمگیرراحیل عارف نےاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئےملزم سلیمان ولد عامر شہزاد قوم کھوکھر سکنہ محلہ باغ سرائے عالمگیر کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے1350گرام چرس برآمد کرلی۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ بولانی نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو ملزمان گرفتار کرلیے۔گرفتار ملزمان میں1-عمارسےپسٹل30بور2-طلحہ رزاق سے بھی پسٹل30بوربرآمدکرلیا۔پولیس نےگرفتارملزمان کےخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔