گجرات:منگووال شرقی جلال پورجٹاں کے نزدیک کتے کے کاٹنے سے ایک لڑکا زخمی ہوگیا ہے ریسکیو اہلکاروں کے مطابق کچھ افراد کتوں کی لڑائی کروانے کے لیے کتوں کو رکشے سے اتار رہے تھے کہ ایک کتے نے قریب کھڑےایک لڑکے عبدالرحمان ولد عامر عمر 15 سال کے دائیں پاو¿ں پر کاٹ لیا۔ متاثرہ لڑکا ہوش میں تھا،جس کو ریسکیو عملہ نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال جلال پور جٹاں منتقل کر دیا ہے