رمضان المبارک کی آمد سے قبل گجرات پولیس کی بڑی کارروائی‘بازاروں میں بڑھتے ہوئے رش کا فائدہ اٹھا کر شہریوں کی جیبیں خالی کرنے والا 2 رکنی خواتین گروہ گرفتار‘اڑھائی تولے طلائی زیورات، قیمتی موبائل فون اور 40 ہزار روپے نقدی برآمد’تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی زیر قیادت ضلع بھر میں چوروں، ڈاکوو¿ں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاو¿ن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈی ایس پی سٹی سرکل ظفر اقبال کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بی ڈویڑن انسپکٹر فرقان شہزاد نے انچارج چوکی شاہدولہ اے ایس آئی میڈم راشدہ اور اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ حکمت عملی اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے خصوصی کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں صائمہ زوجہ تصدق اور کرن عرفان زوجہ عرفان شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے مالِ مسروقہ اڑھائی تولے طلائی زیورات، قیمتی موبائل فون اور 40 ہزار روپے نقدی برآمد کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ رمضان المبارک کی آمد کے سلسلہ میں بازاروں میں رش کا فائدہ اٹھا کر شہریوں کے پرسوں سے قیمتی اشیاءچوری کرتی تھیں مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات کی توقع ہے۔