پولیس لائن گجرات میں پولیس افسران و ملازمان کے لیے خصوصی ورکشاپ کا اہتمام

گجرات (نمائندہ خصوصی)پولیس لائن گجرات میں پولیس افسران و ملازمان کے لیے خصوصی ورکشاپ کا اہتمام ۔ورکشاپ میں ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی خصوصی شرکت اور لیکچر ۔ورکشاپ کا مقصد پولیس افسران و ملازمان کی استعداد کار کو بڑھانا، ان کی کونسلنگ اور عوام سے ان کا بہتریں بھرتاؤ تھا۔ڈی پی او گجرات نے کہا آپ تھانوں، چوکیات، دفاتر ہائے اور پولیس خدمت مراکز میں دوران ڈیوٹی آنے والے افراد سے واجبی شائستگی اور تمیز سے پیش آئیں۔گفتگو کا آغاز سلام سے کریں اور احتتام شکریہ یا مہربانی جیسے الفاظ سے کریں ۔آپ، جناب، محترم جیسے القابات سے لوگوں کومخاطب کریں اور اگر خواتین کو مخاطب کرنا ہو تو ماں جی، بہن یا آپی جی کہہ کر بلائے۔ آنے والے افراد کو اچھے طریقے سے بٹھائیں اور چائے پانی کا پوچھیں ان کی بات غور سے سنیں ان کے مسائل سمجھنے کی کوشش کریں۔ ان کی بہتر رہنمائی فرمائے اپنے پیشہ وارانہ رویہ کو مظبوط کریں تا کہ عوام کا آپ پر اعتماد بحال ہو ۔ان سے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں اور کسی بھی معاملہ میں غیر جانبداری اور انصاف کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں