گجرات:رمضان میں قیام امن‘سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پیس کمیٹی کا اہم اجلاس

گجرات:ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر نورالعین کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیاڈپٹی کمشنر نورالعین نے علماءکرام اور امن کمیٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک میں امن کی فضا برقرار رکھنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہے۔ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے کہا کہ پولیس رمضان المبارک میں متحرک رہے گی اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ اہم مقامات، مساجد اور امام بارگاہوں پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر، اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم، ممبران امن کمیٹی اور مختلف مکاتبِ فکر کے علماءو نمائندگان شریک ہوئے جن میں پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی، سید الطاف حسین رضوی، ابرار حسین صافی، جواد الرحمن نظامی، قاری عطااللہ، شاہد چوہدری، ڈاکٹر عرفان مغل، محمد منیر گوندل، چوہدری شبیر حسین، ذیشان اسلم، سید الطاف، مہر علی قادری، سمیرا ملک، نزہت یاسین، خادم علی خادم، منور کھوکھر اور پادری یاسر سمیت دیگر ممبران وافسران شامل تھے۔شرکاءنے ملک میں امن و استحکام کے لیے یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کے امن اور رمضان المبارک کی برکتوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔