جماعت اسلامی ضلع گجرات کے زیر اہتمام صغیر کیسل مارکی میں ایک عظیم الشان ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا‘ جس میں مجموعی طو رپر 3کروڑ 90لاکھ کے خطیر عطیات اکٹھے کیے گئے ‘، جس میں اہلِ خیر حضرات، کارکنان اور معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد جماعت اسلامی کے فلاحی منصوبوں کے لیے تعاون کو مزید منظم کرنا اور ڈونرز کو اعتماد میں لینا تھا۔کانفرنس میں اظہر اقبال حسن (ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان) نے خصوصی شرکت کی اور شرکاءسے خطاب کیاکانفرنس سے امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم ،امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات چوہدری انصر محمود دھول ایڈووکیٹ ،سیکرٹری جنرل ضلع گجرات رانا محمد عمر صدیق، سید ضیاءاللہ شاہ ایڈووکیٹ (نائب امیر ضلع) اور دیگر ذمہ داران نے بھی اظہارِ خیال کیا اور ڈونرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔جماعت اسلامی ملک بھر میں انسانیت کی خدمت کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے ۔جماعت اسلامی کا فلاحی نظام شفافیت اور دیانتداری کی بہترین مثال ہے۔کانفرنس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور فلاحی کاموں میں برکت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔