امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے شاندار چوک جہلم میں یکجہتی کشمیر ریلی میں شرکت کی اور شرکاءسے خطاب کیا ان کے ہمراہ امیر ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری، سید ضیاءاللہ شاہ بخاری،محمد فیاض بٹ قرطبی، دیگر قائدین موجود تھے ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ازاد جموں کشمیر کے عوام نے قربانیاں دے کر مسلہ کشمیر کو زندہ رکھا ہے بھارتی سامراج کا سارا ظلم ریاستی دہشت گردی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کر سکا،ڈاکٹر طارق سلیم نے حریت کانفرنس کے قائدین اور مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کو خراج تحسین پیش کیا، اور عالمی برادری کو اس مسلہ کی سنگینی محسوس کرتے ہوے اسے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیاامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے گجرات جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ڈونرز کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا، جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، امیر ضلع چوہدری انصر محمود دھول ایڈووکیٹ، رانا عمر صدیق، سید ضیاءاللہ شاہ، نے بھی خطاب کیا،