عید الفطر کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے ڈی پی او رانا عمر فاروق کی زیر صدارت اہم میٹنگ

گجرات:ڈی پی او رانا عمر فاروق کی عید الفطر کی زیر صدارت عیدالفطر آمد کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات کے حوالہ سے اہم میٹنگ‘میٹنگ میں مہر محمد ریاض ناز SP/INV گجرات، سرکل افسران ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن گجرست، ڈی ایس پی ٹریفک ،تمام ایس ایچ اوز ، انچارج برانچز کی شرکت تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے عیدالفطر کی آمد کے حوالہ سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈی پی او کمپلیکس میں اہم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ضلع بھر میں موجود حساس مقامات، مساجد، امام بارگاہ ڈیوٹی، بازار/شاپنگ مال، سرکاری بلڈنگز، قبرستان وغیرہ کی سیکورٹی کو بہتر بنانے اور مو¿ثر ڈیوٹی لگانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔اس کے ساتھ ساتھ شرپسند عناصر کی خفیہ نگرانی کیلئے بھی پولیس افسران تعینات کئے جائیں اور بالخصوص وی آئی پی اور وی وی آئی پی ڈیوٹی اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی پر خاص توجہ دی جائے۔ڈی پی او گجرات نے تمام افسران کو ہدائیت کی کہ پتنگ بازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، لاو¿ڈ اسپیکر کا ناجائز استعمال اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، انہوں نے مزید کہاکہ گشت و ناکہ بندی پوائنٹ کو مو¿ثر بنایا جائے اور تمام افسران سیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کو یقینی بنائیں۔ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر الرٹ اور بروقت ڈیوٹی مکمل کی جائے۔ ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے کہا کہ امن وامان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔