تھانہ رحمانیہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن‘ اسلحہ اور منشیات برآمد

گجرات:دو ملزمان کو گرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کی 1 کلوگرام سے زائد آئس اورناجائزاسلحہ پسٹل 9MMبرآمدکرلیاتفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کے احکامات کی روشنی میں ماہ مقدس کے دوران ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ برداروں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری احسان ظفر سندھو کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر رائے فیاض احمد کو خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ ایک کار میں نامعلوم ملزمان گھوم پھر کراپنے گاہکوں کو منشیات فروشی کی سپلائی کا مکروہ دھندہ کر رہے ہیں۔جس پر پولیس ٹیم نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے ڈھیروں گھنہ پھاٹک کے قریب ناکہ بندی کرکے مشکوک کار کو چیک کیا گیا۔ کار میں سوار ملزم بہادرعلی ولد محمد یونس ساکن دھاماں لالہ موسی سے دوران جامہ تلاشی لاکھوں روپے مالیت کی1کلو گرام سے زائد جان لیوا منشیات آئس برآمد کرلی گئی جبکہ ملزم کی مزید جامہ تلاشی پر فروخت کی گئی منشیات کی وٹک 5ہزار5سو روپے بھی برآمد کرلی گی اور ہمراہی ملزم سجاد علی ولد مظہر اقبال ساکن کالرہ سے دوران جامہ تلاشی ناجائز اسلحہ پسٹل9mm برآمدکرلیاگیا۔ جبکہ منشیات فروشی کے دھندہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور ناجائزاسلحہ کی دفعات کے تخت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گے منشیات فروش معاشرے کے لئے ناسور ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انکے خلاف آپریشن جاری رہے گا