گجرات: ورلڈ کنزیومر ڈے 2026 کے موقع پر صارفین کے حقوق کے حوالے سے آگاہی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف سرگرمیوں کے ذریعے صارفین کے حقوق اور تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ چوہدری محمد فاروق نے کہا کہ حکومت پنجاب صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مو¿ثر اقدامات کر رہی ہے جبکہ صارفین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جدید اور ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جا رہا ہے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ چوہدری محمد فاروق نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کنزیومر عدالتوں، ضلعی کنزیومر کونسلز اور کنزیومر پروٹیکشن ایپ جیسے اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ صارفین اپنی شکایات کے ازالے کے لیے آسانی سے رجوع کر سکیں۔