ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک گجرات ڈاکٹر طاہر عزیز کی ہدایات پر محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹنری آفیسر نے رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا اور وہاں دستیاب اشیاء کا جائزہ لیامحکمہ لائیو سٹاک کے مطابق شہریوں کو معیاری گوشت اور پولٹری مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے رمضان سہولت بازاروں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا اس موقع پر دورے کے دوران گوشت، مٹن، چکن اور انڈوں کی دستیابی اور معیار کو چیک کیا گیا۔ موقع پر بیف، مٹن، چکن اور انڈے وافر مقدار میں دستیاب پائے گئے تاکہ شہریوں کو رمضان المبارک میں معیاری اشیائے خورونوش مناسب فراہمی کے ساتھ میسر رہیں۔