ایران کے نو منتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا پہلا بیان سامنے آگیانومنتخب ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنا پہلا آڈیو بیان جاری کردیا جس میں انھوں نے امریکا کو سخت پیغام دیا ہے آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران اپنے شہدا کے خون کا بدلہ لینے کے عزم پر قائم ہے اور دشمن کو واضح پیغام دیا کہ ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا۔ قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گاایران اپنے ہر اُس شخص کے خون کا حساب لے گا جو حالیہ جنگ اور حملوں میں شہید ہوا ہے۔ اپنے شہداء کے خون کے بدلے کے حق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے امریکی فوجی اڈوں کے بند ہونے تک حملے جاری رکھیں گے عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نومنتخب سپریم لیڈر نے آبنائے ہرمز پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن پر دباؤ ڈالنے کے لیے اس اہم بحری گزرگاہ کو بند رکھا جانا چاہیے دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ ایرانی عوام ایک عظیم اور متحد قوم ہیں۔ اگر عوام کی حمایت نہ ہو تو کسی بھی رہنما کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔