کراچی: کراچی میں ہواؤں کی تبدیلی کے باعث موسم سرد ہونے سے درجہ حرارت میں بھی کمی آنے لگی ہے۔محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خُشک جبکہ رات اور صبح میں خُنک رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 19.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی توقع ہے۔شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 15 سے 45 فیصد رہنے کا امکان ہے، آج 5 تا 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف شمال مشرقی اور مشرقی سمت سے ہوائیں متوقع ہیں۔دیہی سندھ کے اکثر اضلاع میں موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔