افغان طالبان رجیم کے خلاف مسلح کارروائیوں میں تیزی، سکیورٹی اور مؤثر کنٹرول کے دعوے سوالیہ نشان بن گئے.مزاحمتی تنظیم افغانستان فریڈم فرنٹ نے 100 روزہ فوجی مہم میں 23 صوبوں کے اندر 116 اہداف پر حملوں کادعویٰ کیا.افغانستان یونائٹڈ فرنٹ کے مطابق 100 روزہ ٹارگیٹد کارروائیوں میں 153 طالبان اہلکار ہلاک اور 83 زخمی ہوئے.رواں ہفتے کابل کے ضلع پغمان میں کارروائی کے دوران طالبان انٹیلی جنس افسر روح اللہ صمیم کودو محافظوں سمیت ہلاک کیا گیا.قندھار کے ضلع ارغنداب میں حملے کے دوران طالبان رکن حافظ رحمت اللہ عرف کامران کو نشانہ بنایا گیا.نیشنل فرنٹ فار انڈیپینڈنس کے مطابق صوبہ کابل کے ضلع سروبی میں کارروائی کے دوران اہم طالبان رہنماقاری حافظ ذاکر کو ہلاک کردیا گیا.افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق کابل کے ضلع قرہ باغ میں طالبان چوکی پر حملہ،ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے. معروف تحقیقی ادارے ساؤتھ ایشیا ٹیررازم پورٹل کے مطابق گزشتہ 100 روز کے دوران طالبان رجیم مخالف 184 حملوں میں 324 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 75 عام شہری بھی شامل ہیں.