لیبیا کی بندرگاہ پر مشتبہ ڈرون حملے میں روسی جنگی جہاز ڈوب گیا

لیبیا کی ایک بندرگاہ پر مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں روسی جنگی جہاز ڈوبنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق حملے میں بندرگاہ پر موجود روسی بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد جہاز کو شدید نقصان پہنچا اور وہ سمندر میں ڈوب گیا۔لیبیا کے مشرقی شہر بنغازی میں بحری اڈے پر موجود روسی بحریہ کے جنگی جہاز مرکری کو مشتبہ سمندری ڈرون حملے میں شدید نقصان پہنچا، جس کے بعد جہاز الٹ کر جزوی طور پر سمندر میں ڈوب گیا۔لیبیا کے حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں دھماکہ ہوا اور جہاز میں آگ لگ گئی، جسے بعد میں بجھا دیا گیا۔روسی جنگی جہاز بنغازی کے بحری اڈے پر ایندھن اور رسد لینے کے لیے لنگر انداز تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جہاز کو سمندری ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا.ابتدائی مطابق 6 ڈرون حملے میں استعمال ہوئے، جن میں سے 4 کو روک لیا گیا جبکہ 2 جہاز سے ٹکرا گئے۔ سیٹلائٹ تصاویر میں جہاز کا بڑا حصہ الٹا اور پانی میں ڈوبا ہوا دکھائی دیاروسی اور لیبیائی اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے، جنہیں معمولی زخم آئے۔