کراچی:شہر قائد کراچی میں غیر قانونی کال سینٹر کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کے مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی بتایا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں ملزمان کیخلاف کیس زیر سماعت تھاملزمان میں نادر، عادل اور ان کے دیگر ساتھیوں کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کر انیکی ہدایت کی گئی ہے پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے مختلف طریقوں سے فراڈ کرتے رہے ان سے حساس مالیاتی ڈیٹا اور اسپوف کالنگ سافٹ ویئر بھی برآمد ہوئے ہیں ملزمان کے خلاف پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا