راولپنڈی:وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں اصلاحات کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایک خصوصی کمیٹی قائم کی ہے جو وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں کام کریگی ‘ ایس ای سی پی کی انفورسمنٹ رجیم کو فعال اور مضبوط بنانے کے حوالے سے کمیٹی کا پہلا اجلاس ہواجس سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذید تارڑ نے کہا کہ ایس ای سی پی کو بااختیار بنانے کے لیے ضروری قانون سازی کریں گے ایس ای سی پی کو جرمانوں کی ریکوری کے لیے بااختیار بنایا جائے چیئرمین ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ ایس ای سی پی سے متعلقہ2 سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں اس لیے موثر اصلاحات ضروری ہیں۔