ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کا ممبر صوبائی اسمبلی سید مدد علی شاہ کے ہمراہ دلانوالہ کا دورہ

گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے ممبر صوبائی اسمبلی سید مدد علی شاہ کے ہمراہ دلانوالہ کا دورہ کیا اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کی مقامی افراد نے نشاندہی کی کہ بارش کے دوران پانی سڑک پر جمع ہو جاتا ہے، جس کے تدارک کے لیے سڑک کے ساتھ نالہ تعمیر کیا جائے ڈپٹی کمشنر نورالعین نے موقع پر سی او ضلع کونسل سید فراز مہدی کو ہدایت کی کہ نالہ کی تعمیر کے لیے تخمینہ لاگت تیار کر کے منظوری حاصل کی جائے تاکہ اس منصوبے پر جلد از جلد کام کا آغاز کیا جا سکے۔