دہشت گردوں کے حملے میں ایس ایچ او سمیت چا ر اہلکار شہید‘ملزمان فرار

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی واردات کے دوران ایس ایچ او سمیت چار اہلکار جام شہادت نوش کر گئے‘ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے پولیس پارٹی کونشانہ بنایا جس میں ایس ایچ او تھانہ پنیالہ فہیم ممتاز شہید اور دیگر اہلکار شہید ہوگئے جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی‘واقعہ میں ڈی ایس پی پہاڑپور حافظ محمد عدنان بھی شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیاگیاوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، انہوں نے جام شہادت نوش کرنے والے 4 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا’پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، خیبرپختونخوا میں قیام امن کے لیے پولیس کی قربانیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ پولیس پر حملے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے کیا اور حملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ڈی ایس پی حافظ عدنان اور دیگر افسران پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے اور حملے میں ایس ایچ پنیالہ فہیم ممتاز اور دیگر اہلکاروں کی شہادت سے دل رنجیدہ ہے، ڈیرہ پولیس کے بہادر بیٹوں نے وطن اور عوام کے تحفظ میں شہادت قبول کی ’وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے فرض کی راہ میں شہادت کا بلند رتبہ پایاوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیا اور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے، دہشت گردی کے بزدلانہ واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے تاہم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے جامع اور نتیجہ خیز حکمت عملی ناگزیر ہے۔