شہر قائد میں پانچ ہزار کا تنازعہ‘ فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحق

پانچ ہزار کے معمولی تنازع پر دو افراد کو فائرنگ کر کے بے دردی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتار دیاگیا‘بتایا جات ا ہے کہ واقع شہر قائد کے علاقے جیکسن کے علاقے شیریں جناح کالونی میں پیش آیا آمنہ مسجد سکندر آباد کے قریب جرگے کے دوران تلخ کلامی شدت اختیار کرگئی ملزمان اور مقتولین کے درمیان لین دین کا تنازع چل رہا تھا اور جرگے کے دوران جھگڑا بڑھنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 20 سالہ کامران ممتاز خان اور 24 سالہ سرتاج ممتاز خان کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیاجاں بحق دونوں سگے بھائیوں کے والد نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری سگی بہن کے بیٹے جعفر کا میرے بیٹوں سے 5 ہزار روپے کے لین دین پر جھگڑا ہوا تھا لیکن ہماری صلح ہوگئی تھی مگر اس کے باوجود بھانجوں نے غصہ برقرار رکھا ان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا 5 ہزار روپے میں ادا کروں گا مگر ہم سے قطع تعلق کیا گیا جعفر نے فائرنگ کی جو میرا بھانجا ہونے کے ساتھ میرا داماد بھی ہے، آج میرے بیٹے گھر کے باہر بیٹھے تھے کہ جعفر نے ساتھیوں کے ہمراہ آکر فائرنگ کردی ظالموں نے میری کمر توڑ دی ہے، مجھے انصاف چاہیے، امید ہے قاتل اور ساتھی جلد گرفتار ہوں گے ایس ایچ او جیکسن نے بتایا کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان اور مقتولین آپس میں رشتہ دار ہیں اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔