برٹش کولمبیا میں مبینہ طو رپر نسل پرستی کے خوف میں مبتلا حملہ آور نے دس افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ دو درجن سے زائد افراد حملوں میں شدید زخمی ہوئے ہیں غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق برٹش کولمبیا کے دور دراز قصبے میں ہونے والی فائرنگ کی واردات نے نسل پر مبنی خوف پھیلا دیا ہے، جس میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک مشتبہ حملہ آور بھی شامل ہے، پولیس نے تصدیق کی ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ فائرنگ کرنے والا شخص بھی اسکول کے اندر خود ساختہ زخموں کی وجہ سے مردہ پایا گیا ہے واقعے میں 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور انہیں ایئر ایمبولینس سے اسپتال منتقل کیا گیا یہ خونریز واقعہ ایک اسکو اور گھر میں وقفے وقفے سے پیش آیا فائرنگ کے واقعے میں چھ افراد اسکول کے اندر مردہ پائے گئے جبکہ ایک ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا اور دو مزید افراد رہائش گاہ سے برآمد ہوئے۔