اسلام آباد : امام بارگاہ خود کش دھماکے سے لرز اٹھی :31افراد جاں بحق170زخمی

اسلام آباد :دہشت گردوں نے خون کی ہولی کھیلتے ہوئے امام بارگاہ کو خون میں نہلا دیا ‘ نامعلوم خود کش حملہ آور نے باردوی مواد باندھ کر خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں ترلائی کے علاقے میں واقع امام بارگاہ میں بھگدڑ مچ گئی اور ہر طرف خون ہی خون شدید زخمی اور ٹکڑوں میں بٹے ہوئے لوگ بکھر گئے ‘قیامت صغری کا منظر ہونے گا ابت کی اطلاعات کے مطابق 31افراد کی ہلاکتو ں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 170کے قریب زخمی ہیں شدید زخمیوں کی حالت بھی نازک ہے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیاگیا ہے ‘ پولیس نے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر دی، کینٹ میں مسیحی برداری عبادات گاہوں پر بھی اضافی پولیس نفری تعینات کر دی گئی پولی کلینک، پمز اور سی ڈی اے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے رینجرز اور پاک فوج کے جوان بھی موقع پر پہنچ گئےززخمیوں کو پولی کلینک اور پمز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جائے وقوعہ کو سیل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں صدرمملکت آصف علی زرداری‘ وزیراعظم شہباز شریف سربراہ مجلس وحدت المسلمین علامہ راجا ناصر عباس نے وفاقی دارالحکومت میں دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور صبرجمیل کی دعا کی ‘واقعہ کی بھرپور مذمت بھی کی گئی جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری پمز اسپتال پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کی ہے۔