لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے صوبائی دارالخلافہ لاہور میں اجازت کے بعد تین روز بسنت فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے اس دوران جہاں شہریوں کو فری ٹرانسپورٹ اور دیگر حفاظتی اقدامات کیلئے ایس او پیز بھی بنائے گئے ہیں تو دوسری طرف بسنت کے پہلے روز ہی خونی حادثات نے جنم لیا ہے ہنستے بستے گھروں میں ماتم بچھ گئی ہے ‘ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بسنت کا آغاز ہوتے ہی خوشیوں پر خون کے سائے منڈلانے لگے، شہر کے مختلف علاقوں میں قاتل ڈور اور بسنت سے جڑے حادثات نے 3 بچوں سمیت 6 افراد کو زخمی جبکہ 1 نوجوان کی جان چلی گئی ‘ ڈیفنس فیز 5 میں موٹر سائیکل پر گھر واپس جانے والے 21 سالہ رافیع تنویر کی گردن پر اچانک پتنگ کی ڈور پھر گئی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا کی گردن پر گہرے زخم آئے،فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیادوسرا واقعہ گلشن راوی میں پیش آیا جہاں 45 سالہ شبیر کے چہرے اور ناک پر پتنگ کی ڈور پھر گئی دیگر مقامات پر بھی شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں واقعات نے بسنت کی سیکیورٹی اور حفاظتی اقدامات پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔