چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا لاپتا خواتین کے کیسز میں مخصوص انوسٹیگیشن ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں لاپتہ خواتین کی بازیابی کے کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے لاپتہ خواتین کے کیسز میں مخصوص انوسٹیگیشن ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ انوسٹیگیشن لاہور ونگ تسلی بخش کام نہیں کررہی، انوسٹیگیشن ٹیم کو تبدیل کیا جائے، خواتین کے کیسز میں الگ مخصوص ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔چیف جسٹس عالیہ نیلم عدالت نے آئندہ سماعت پر سرکاری وکیل سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی عدالت نے سرکاری وکیل سے حکومت سے ہدایات لیکر پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔عدالت نے سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم عدالت کے روبرو پیش آئی جی پنجاب نے خواتین کی بازیابی کے حوالے سے پیش رفت رپورٹ پیش کی، سال 2021 سے 2025 تک ایک لاکھ سے زائد لاپتہ خواتین کے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں صرف تین سو 87 خواتین کے کیسز ابھی تک حل نہیں ہوئے۔رپورٹ سال 2026 میں 21 ہزار نو سو 56 خواتین کے کیسز رپورٹ ہوئے آئی جی پنجاب سال 2026 کے ایک ہزار سات سو 81 کیسز حل ہونا باقی ہے۔چیف جسٹسں عالیہ نیلم نے آئی جی سے استفسار کیا کہ خواتین لاپتہ ہونے کے کیسز سب سے زائد کہاں رپورٹ ہوئے؟ آئی جی نے جواب دیا کہ اکثریت لاپتہ کیسز کی تعداد لاہور میں رپورٹ ہوئی۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سلمی بی بی کی درخواست پر سماعت کی خاتون سلمی بی بی نے بیٹی مقدس کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی۔

خاص خبریں