کوئٹہ:تھانیدار کے عہدے سے سفر کا آغاز کرنیوالی بلوچی خاتو ن اپنی محنت ولگن سے ایس پی عہدے پر براجمان ہو گئی شبانہ ارشاد ترین نے ہمت واستقامت کی مثال قائم کردی شبانہ کا کہنا ہے کہ پولیس افسران نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی، وزیراعلیٰ بلوچستان نے انعام سے بھی نوازا، خواتین پولیس فورس میں شامل ہوکر اپنی قابلیت کا لوہا منواسکتی ہیںشبانہ ارشاد ترین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی باہمت خواتین کو دیگر شعبوں کی طرح پولیس کا حصہ بھی بننا چاہیے، والد پولیس میں تھے ان سے متاثر ہو کر پولیس کا حصہ بننے کا خواب دیکھا جو پورا ہوا دختر بلوچستان ایس پی شبانہ ارشاد ترین نے سب انسپکٹر کے عہدے سے سفر کا آغاز کیا اور اپنی محنت سے ایس پی کے عہدے تک پہنچ گئیں