اپریل کا آغاز: ایران امریکہ جنگ کے اثرات جاری‘ پاکستان کا فضائی نظام سخت متاثر

لاہور:جنگی صورتحال کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہونیکا سلسلہ جاری ہے ‘ لاہور ایئرپورٹ پر مشرق وسطیٰ کی پروازوں کے آپریشن میں دو طرفہ 4 پروازیں منسوخ، دبئی، بحرین سیکٹر شامل ہیں، پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ، شارجہ، دبئی، ابوظہبی کی دو طرفہ 10 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث فلائٹ آپریشن اپریل کے پہلے روز بھی بری طرح متاثر ہوا ہے بین الاقوامی 5 ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ کے مختلف ایئرپورٹس کی دو طرفہ 54 پروازیں منسوخ، پی آئی اے، ایئربلو، ایر عربیہ، ایران ایئر، قطر سمیت دیگر ایئرلائنز کی فلائٹس شامل ہیں ملتان ایئرپورٹ سے دوحہ کی دو طرفہ صرف دو پروازیں منسوخ ہوئیںکراچی ایئرپورٹ سے ابوظہبی، جدہ، مشہد، شارجہ، مدینہ، دوحہ، دبئی کی دو طرفہ 18 پروازیں اسلام آباد ایئرپورٹ سے دو طرفہ 20 پروازیںریاض، شارجہ، جدہ، ابوظہبی، دبئی وغیرہ منسوخ ہوئی ہیں