داتا دربار توسیعی منصوبہ:10ہزار نمازیوں کیلئے گنجائش بنانے کا کام تیزی کیساتھ جاری

لاہور:سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر پنجاب اوقاف و مذہبی امور ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے مزار، داتا دربار، کی توسیع اور تزئین و آرائش کا ایک بڑا منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے تقریباً 6.3 ارب روپے مالیت کے اس منصوبے کو تین بڑے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس کے تحت بیرونی ترقیاتی کام، اندرونی تزئین اور مسجد و دیگر سہولیات کی توسیع شامل ہے مزار کے مرکزی گنبد کی تعمیراور کیلگرافی کا کام ایک سال میں مکمل ہوگا۔ جدید طرف کی ہائیڈرولک چھتریاں 6 ماہ تک درآمد کرلی جائیں گی توسیع میںجامع مسجد، سماع ہال اور کھلے صحن کی توسیع شامل ہے 28 کنال رقبہ مزید شامل کرنے سے اب مجموعی رقبہ 85 کنال ہوجائیگا۔