ڈاگ لم شاہ: گھر کی چھت گرنے سے چارخواتین جاں بحق‘ پانچ زخمی زندہ بچا لیے گئے

پشاور: ڈاگ لم شاہ میں گھر کی چھت گرنے سے چار خواتین زندگی کی بازی ہا ر گئیں بتایا جاتا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پہنچ گئیں اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملبے کے نیچے دبے ہوئے پانچ زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیاگیازوجہ عبداللہ جان، زوجہ رحمت اللہ، بیٹی رسول خان اور بیٹی عزیز جاں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے