سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان پر حملے کی کوشش ناکام‘پشاور پویس نے 2ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لیے

سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ٹارگٹ کلرزضلع عیسیٰ خیل کے رہائشی حارث ولد تاج الدین اور موسیٰ خان ولد افسر خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے پشاورپولیس نے ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی اور تفتیش جاری ہے بتایا گیا ہے کہ ملزمان اپنے مذموم مقاصد کے لیے منصوبہ بندی کے تحت مخالفین کو ٹارگٹ کرنے جا رہے تھے۔