اسلام آباد: علاقائی امن و استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کو یقینی بنانے کیلئے ارومچی میں پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی اجلاس رکھا گیا چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد سازی اور تعلقات کی بہتری کے لیے ثالثی کا کردار ادا کیاچین نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ خطے میں ہم آہنگی اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے مثبت اقدامات ناگزیر ہیں شرکا نے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیااجلاس میں سیکیورٹی، سرحدی معاملات اور اقتصادی روابط سمیت اہم امور زیر غور آئے