امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے تناظر میں پیدا ہونیوالے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پنجا ب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری سکول اب ہفتے میں صرف 4 روز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ترجمان وزارت تعلیم رفیق طاہر کا کہنا ہے کہ سکولز میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل چھٹی ہوگی نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری اسکولوں میں ہفتہ وار 3 چھٹیاں اور پیر سے جمعرات تک تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی