مشرقی وسطیٰ جنگ میں شدت:پاکستان سے خلیجی ممالک جانے اور آنے والی 65 پروازیں منسوخ

لاہور:مشرق وسطیٰ جنگ شدت اختیار کر نے کی وجہ سے بحال ہوتا فضائی آپریشن ایک بار پھر درہم برہم ہو کر رہ گیاعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت کراچی، اسلام آباد، ملتان، فیصل آباد اور پشاور سے دبئی، ابو ظہبی، بحرین، شارجہ، دوحہ، ریاض، جدہ اور مدینہ منورہ جانے اور آنے والی 65 پروازیں منسوخ اور 35 پروازیں تین سے سات گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔ سیکڑوں عمرہ زائرین اور ہزاروں مسافر ائیرپورٹس پر پھنس گئے فلائیٹ انفارمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق جنگ سے قبل دبئی سے روزانہ 1200 سے زائد پروازیں، دوحہ سے 700، بحرین سے 200، کویت سے 290، ریاض سے 675، دمام سے 250، ابو ظہبی سے 485 اور شارجہ سے 300 کے قریب پروازیں آپریٹ ہوتی تھیں لیکن اب سات سے آٹھ ائیرپورٹس مکمل بند ہیں اور یہاں سے صرف 20 سے 30 فیصد پروازیں آپریٹ ہو رہی ہیں اس صورتحال میں مسافروں کو ہوٹلوں میں رکھنے کے بجائے واپس گھروں بھیج دیا جاتا ہے اور ان کی ٹکٹیں ان کے مرضی کے شیڈول کے مطابق کنفرم کی جاتی ہیںفلائٹ انفارمیشن کے مطابق جنگ کی اچانک شدت نے پہلے بحال ہونے والا فضائی آپریشن دوبارہ معطل کر دیا ہے۔

خاص خبریں