کراچی: ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی کے شہری بھی نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حق میں بول پڑے۔مسلسل بڑھتی آبادی اورانتظامی امورکی بہتری کیلئے عوام نے نئے انتظامی یونٹس اور چھوٹے صوبوں کے قیام کو ناگزیر قراردیدیا۔کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ جتنے زیادہ صوبے ہوں گے اتنی ہی مقامی انتظامیہ مضبوط ہوگی اور وزرائے اعلیٰ بہترکارکردگی دکھائیں گے۔شہریوں نے کہا کہ آبادی میں اضافے کے پیش نظر صوبوں کی تعداد بھی بڑھائی جائے تاکہ عوام کوبجٹ اور بنیادی سہولیات سے فائدہ مل سکے۔قیامِ پاکستان کے وقت آبادی بہت کم تھی مگر آج آبادی کئی گنا بڑھ چکی ہے اس لیے انتظامی نظام میں بھی تبدیلی ناگزیر ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ انتظامی امورسنبھالنے کیلئے زیادہ افراد اوربہتر نظام درکار ہے اس لیے نئے صوبوں کے قیام پرسنجیدگی سےغور کیا جانا چاہیے۔شہریوں نے کہا کہ کراچی کے ایم این ایز، ایم پی ایز اور انتظامیہ کو عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے مگر شہر کے مسائل جوں کے توں ہیں۔