بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنےکا حکم

اسلام آباد:عمران خان کے وکیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے عدالت نے ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی وکلا کے خلاف خاور مانیکا پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فتح اللہ برکی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا پی ٹی آئی وکلا کے خلاف مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج ہے، جس میں خاور مانیکا پر تشدد کا الزام عائد کیا گیا ہے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں زاہد بشیر ڈار، انصر کیانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے کومل جدون ایڈووکیٹ بھی عدالت میں پیش ہوئیںبعد ازاں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فتح اللہ برکی عدالت میں پیش ہو گئے، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

خاص خبریں