خیبر پختونخوا میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے اب تک 17 افراد جاں بحق جبکہ 56 افراد زخمی ہوگئے پی ڈی ایم اے کی جانب سے 25 مارچ سے اب تک ہونے والی بارشوں کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدئی رپورٹ جاری کر دی گئی پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد امدادی سامان فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے پی ڈی ایم اے کی جانب سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بنوں کی انتظامیہ کو جاں بحق افراد کے لواحقین کو امداد جلد از جلد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ پی ڈیی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ترجمان پی ڈی ایم کے مطابق جاں بحق افراد میں 14 بچے، ایک مرد اور دو خواتین جبکہ زخمیوں میں 25 مرد، 5 خواتین اور 26 بچے شامل ہیں۔ بارشوں کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 11گھر وں کو جزوی نقصان پہنچایہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع بنوں، ایبٹ آباد، کوہاٹ، دیر اپر، باجوڑ، بٹگرام اور شمالی وزیرستان میں پیش آئے