تائیوان میں 102 سالہ بزرگ کی خفیہ شادی پکڑی گئی تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے ڑونگ شان ڈسٹرکٹ میں ایک 102 سالہ کروڑ پتی شخص کی خفیہ شادی نے اسپتال میں ایک سنگین جھگڑے کو جنم دے دیا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امیر تاجر اپنی 68 سالہ اہلیہ کے ساتھ اسپتال سے باہر آ رہے تھے اتفاق سے عین اسی وقت 102 سالہ بزنس مین کے بیٹے، بہوئیں اور پوتے پوتیاں وہاں پہنچ گئے اور اس نئے انکشاف پر آگ بگولہ ہوگئے بزرگ تاجر کی نئی اہلیہ کوئی اور نہیں بلکہ ان کی نگہداشت کرنے والی ایک خاتون تھیں جنھیں ان کے بچوں نے ہی خدمت کے لیے رکھا تھا بیٹوں نے اپنے باپ کی مبینہ بیوی کو ایک طرف دھکیل کر ان سے والد کی وہیل چیئر چھین لی اور اپنے ساتھ گھر لے جانے لگے خاتون نے چیخ چیخ کر پورے اسپتال کو آسمان پر ا±ٹھالیا اور جب کچھ نہ بن پڑا تو پولیس کو فون کرکے بلالیاخیال رہے کہ بزرگ تاجر کے کل اثاثوں کی مالیت 1 کروڑ 60 لاکھ سے 1 کروڑ 87 لاکھ پاو¿نڈ کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔