رمضان خدا کی بے شمار نعمتوں کی قدر کا بابرکت مہینہ ہے:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت متعدد ممالک کے سربراہان نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کا چاند نظر آنے پر ماہ مقدس کی خصوصی مبارکباد دی ہے رمضان روحانی تجدید کے ساتھ ساتھ خاندانی اور سماجی رشتوں کو مضبوط کرتا ہے ہمدردی، خیرات، رحمت اور عاجزی جیسے مشترکہ انسانی اقدار کا مظہر ہے رمضان میں مسلمان عبادت، روزہ، دعا اور خیرات میں مشغول رہتے ہیں کیوں کہ یہ خدا کی نعمتوں پر شکر بجا لانے کا مقدس مہینہ ہے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ مہینہ امید، مدد اور بہتر انسانی حقوق کے لیے کام کرنے کا وقت ہے برطانوی بادشاہ شاہ چارلس نے رمضان المبارک کے آغاز پر جاری پیغام میں کہا کہ یہ مقدس مہینہ صبر، ہمدردی، سخاوت اور روحانی غور و فکر کی یاد دہانی کراتا ہے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک برداشت، یکجہتی اور انسان دوستی کی اقدار کو فروغ دیتا ہے کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کورنی نے کہا کہ رمضان مسلمانوں کے لیے روحانی مضبوطی، خیرات اور کمیونٹی سروس کا مہینہ ہے جرمن چانسلر فریڈک مرز ‘اٹلی کے صدر سر گیﺅ میٹریلا نے رمضان کے موقع پر اپنے پیغام میں امن، باہمی احترام اور سماجی ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جرمنی میں مقیم مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔