لندن کے میئر صادق خان نے انسٹاگرام پر ایک خصوصی ویڈیو میں کہا کہ لندن چار سال قبل مغربی دنیا کا پہلا شہر تھا جسے رمضان کے استقبال کے لیے روشنیوں سے سجایا گیا اور آج رات ایک بار پھر لندن امید اور اتحاد کی روشنی کے طور پر جگمگا رہا ہے انھوں نے مزید کہا کہ رمضان ایمان کی تجدید، ضرورت مندوں کی مدد اور ان لوگوں کی مشکلات پر غور کرنے کا وقت ہے جن کی قسمت ان کا زیادہ ساتھ نہیں دے رہی ہر سال مسلمان شہری رمضان میں سخاوت اور خیرات کے شاندار اقدامات کرتے ہیں اور اس سال بھی ایسا ہی ہو گا صادق خان لندن کے پہلے مسلم میئر ہیں جنہیں ان کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث تمام ہی طبقات میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ترک میڈیا کے مطابق صادق خان نے میئر بننے کے بعد ایسے اقدامات ا±ٹھائے ہیں جن سے وہ ہر دلعزیز شخصیت بن گئے ہیں اور وہ پانے مسلمان ہونے پر ہمیشہ ہی فخر کا اظہار کرتے ہیں