ایران اور امریکہ کے درمیان سمجھوتے کیلئے مسقط میں مذاکرات کا ٹیبل بچھ گیا

مسقط:ایران کے جوہری پروگرام، امریکی پابندیوں اور مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث امریکہ اور ایران کے درمیان جاری شدید تنازعات کو حل کرنے اور سمجھوتے کیلئے عمان کے شہر مسقط میں مذاکرات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں ایران پر سخت معاشی پابندیاں عائد ہونیکی وجہ سے براہ راست مذاکرات معطل ہو گئے تھے مذاکرات میں ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ عباس عراقچی اورامریکا کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے سٹیو وٹکاف بیٹھک میں شریک ہونگے مذاکرات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاملات پر مرکوز ہوں گے جبکہ مستقبل کے سفارتی لائحہ عمل پر بھی بات چیت متوقع ہے حالیہ مہینوں میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، اسرائیل، ایران اور امریکا کے درمیان بیانات، اور عالمی دباو¿ کے باعث ایک بار پھر سفارتی رابطوں کی کوششیں تیز ہوئیںمسقط میں ہونے والے یہ مذاکرات اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی سمجھے جا رہے ہیں، جنہیں دونوں ممالک کے تعلقات میں ممکنہ پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔