سعودی عرب نے شمس‘ سیٹلائٹ امریکی خلائی ادارے ناسا کے تاریخی آرٹیمس ٹو مشن کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے جس کے بعد سعودی عرب آرٹیمس پروگرام میں شامل ہونے والا پہلا عرب ملک بن گیا ہے شمس‘ سیٹلائٹ زمین کے مدار میں تقریباً 500 سے 709 کلومیٹر کی بلندی پر گردش کرے گاآرٹیمس 2 مشن میں 4 خلا باز شامل ہیں، جو 10 روزہ سفر کے دوران تقریباً 6 لاکھ 85 ہزار میل کا فاصلہ طے کرتے ہوئے چاند کے گرد چکر لگائیں گے اور پھر زمین پر واپس آئیں گے۔ اس مشن میں چاند پر لینڈنگ شامل نہیں ہے، بلکہ یہ ایک اہم آزمائشی مرحلہ ہے جو مستقبل میں انسانی لینڈنگ کی راہ ہموار کرے گا تحقیق اور موسمی پیشگوئی کے شعبوں میں پیش رفت متوقع ہے۔