ایران حملوں کے بعد فضائی بحران‘ بین الاقوامی پروازیں متحدہ امارات سے کنی کترانے لگیں

ایران جنگ کے دوران مختلف بین الاقوامی پروازیں متبادل اور طویل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہیں جس کے باعث نہ صرف سفر کا دورانیہ بڑھ گیا ہے بلکہ ایندھن کے اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے امریکی تنصیبات پر حملوں کے بعد فضائی سفر بھی شدید متاثر ہوا ہے اور کئی ممالک کی ایئرلائنز نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر امارات کی فضائی حدود کا استعمال ترک کر دیا ہے دمام سے اسلام آباد جانے والی پروازوں کا دورانیہ تقریباً 1 گھنٹہ 40 منٹ تک بڑھ گیا ہے، جبکہ دمام سے لاہور اور ملتان کی پروازوں میں بھی ڈیڑھ گھنٹے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے پاکستانی پروازیں بھی اب اماراتی فضائی حدود سے گزرنے کے بجائے سعودی عربیہ کی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں